Visit Sponsor

Written by 11:33 am Blog

کیا 2015 کے عبرتناک ہیٹ ویو کے بعد سبزہ و ہریالی پر کام کیا گیا؟

آداب!

درج زیل سرخی پڑھیں اور پھر ٹھنڈی سانس لیں کر کراچی والے سوچیں ضرور کہ کیا اس ہیٹ ویو کی آمد پر کسی قسم کے ریلیف کا بندوبست کیا گیا؟

کیا 2015 کے عبرتناک ہیٹ ویو کے بعد سبزہ و ہریالی پر کام کیا گیا؟

افسوس کا مقام یہ ہے کہ 2015 میں مردہ خانے بھر جانے پر یہ ترقی دیکھنے کو ملی ہے کہ شہر میں مردہ خانوں کی تعداد میں اضافہ ہوچکا ہے، مگر درختوں اور سبزے میں کمی ہی آئی ہے.

ہمارے انڈسٹریلسٹ حکمرانوں نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کی گرین بیلٹ تباہ کی جس کا خمیازہ اس شہر نے لاشوں کی صورت میں بھگتا،

اب شہر کی دوسری بڑی گرین بیلٹ ( یونیورسٹی روڈ گرین بیلٹ) بھی ختم کی جا چکی ہے اور اس وقت بھی شہر ہیٹ ویو کا شکار ہے،

کیا اس شہر کے لوگ اب بھی خاموش ہی رہیں گے؟ یا پھر اس پر منظم آواز اٹھائیں گے؟

Visited 17 times, 1 visit(s) today
[mc4wp_form id="5878"]

Last modified: May 31, 2024

Close